مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنا وطن بحران میں چھوڑ کر امریکی وزیر خارجہ افغانستان پہنچ گئے، کرزئی سے ملاقات
کابل ... امریکہ کو تاریخ کے بدترین اقتصادی بحران میں چھوڑ کر جان کیری افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ صدر حامد کرزئی سے چند اہم امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیری کے دورے کا مقصد رواں ماہ کے اواخر تک کابل اور واشنگٹن کے مابین اُس سکیورٹی معاہدے کی تکمیل ہے جس کے لیے ڈیڈ لائن اکتوبر کے اواخر میں پوری ہو رہی ہے۔ اس ممکنہ ڈیل کے تحت امریکی فوج کو آئندہ برس افغانستان سے نیٹو دستوں کے مکمل انخلاء کے بعد بھی اس ملک میں جزوی طور پر تعینات رکھا جا سکے گا۔ کیری یہ غیر اعلانیہ دورہ ایسے وقت پر کر رہے ہیں جب امریکہ میں وفاقی حکومت کی سرگرمیاں گذشتہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت سےجزوی طور پر معطل ہیں جب حزبِ اختلاف کی اکثریت والے ایوانِ نمائندگان سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کچھ وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رپبلکن جماعت نے صدر اوباما کو قرضوں کی حد میں عارضی طور پر اضافے کی پیشکش کی ہے تاکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ حزب اختلاف پیشکش کے بدلے میں صدر اوباما سے بجٹ پر مذاکرات چاہتی ہے۔تاہم اطلاعات کے مطابق صدر اوباما نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔