مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
قائد اعظم محمد علی جناح جیسی شخصیت صدیوں بعد کسی قوم کو نصیب ہوتی ہے : ملک مظہر
سلائو: پاکستان مسلم لیگ ن سلائو کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سلائو کے صدر ملک مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم جیسی عظیم شخصیت کی رہنمائی میں دنیا میں ایک مسلم ریاست کا وجود اللہ تعالیٰ احسان عظیم ہے قائد اعظم جیسی شخصیت صدیوں بعد کسی قوم کو نصیب ہوتی ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستان جیسی عظیم اسلامی سلطنت وجود میں آئی قائد اعظم نے آزادی کی جنگ اس لئے لڑی تاکہ برصغیر کے مسلمان آزادی سے اپنے ملک میں زندگی گذار سکیںاور پاکستان اسلامی دنیا کی رہنمائی کرے وزیر اعظم نواز شریف قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں دنیا کا عظیم ملک بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کا یوم پیدائش کا ایک دن ہونا بھی اس بات کی غمازی ہے کہ میاں نواز شریف قائد اعظم کے پاکستان کو سازشوں کے باوجود ایٹمی قوت بنانے کے بعد مضبوط معاشی اور فلاعی ریاست بنانے میں کامیاب ہوں گے خطیب سلائو علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ نے خطاب کرتے کہا کہ قائد اعظم پاکستان حاصل کرنے میں اس لئے کامیاب ہوئے کہ اُن کے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں تھا قائد اعظم اور اُن کے رفقا قومی جذبہ سے سرشار تھے جس کی بدولت اُس وقت کے مشائخ عظام نے بھی پوری قوت کے ساتھ میدان عمل میں آ کر اُن کی حمایت کا اعلان کیا پاکستان کے حکمران اور عوام اللہ اور رسولﷺ کے نظام اور قائد اعظم کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی فلاع پا سکتے ہیںجنرل سیکر ٹری آی یو خضر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کی حفاظت کا حق ادا نہ کر سکے اوردشمن کی سازش سے ملک دو لخت ہو گیالیکن وزیر اعظم نواز شریف نے جب سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاہے دشمن بھارت پر پاکستان کا خوف ہے انشااللہ اب ہم نواز شریف کی قیادت میںقائد اعظم کے پاکستان کی حفاظت کا مشن جاری رکھیں گے ایڈیشنل سیکر ٹری چوہدری افضل نے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اصول ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیںاُن پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک مثالی قوم بن سکتے ہیںاس موقع پر مشہور نعت خوان رانا محمد ارشد سہروردی نے حضور ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ خطیب سلائو علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ نے قائد اعظم کے ایصال ثواب اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔