مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت سلطان باھو ٹرسٹ اور کاروان فکر برطانیہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کانفرنس
لندن: ایسٹ لندن میں بسلسلہ ماہ جشن عید میلاد النبیؐ رحمت کائنات (ص) کانفرنس حضرت سلطان باھو (رح) ٹرسٹ اور کاروان فکر برطانیہ کے زیر اہتمام انعقاد ھوا جس میں علماء کرام، مذہبی اسکالرز، نعت خواں، دانشور، سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے زعماء نے نبیؐ آخر زماں، حبیب خدا، سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو شاندار اور منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسوہ رسولؐ، سیرت النبیؐ اور ختم نبوت پر اثر انگیز اور پر علم گفتگو کا اھتمام کیا گیا۔ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری، قاری طارق محمود، ریحان قریشی اور دیگر دینی اسکالرز و نعت خواں نے کے علاوہ لارڈ قربان حسین ممبر برٹش ایمپائر، طہٰ قریشی ممبر آف برٹش ایمپائر اور چئیرمین کاروان فکر برطانیہ نے مکالہ و خطاب پیش کیئے، انکا کہنا تھا کہ رحمت دوعالم آقا کی حیات طیبہ اہل ایمان کے لیے روشن مثال ہے اور فرزندان اسلام پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنے رسول عربی نبی کریم ۖ کی طیبہ اور طاہرہ ذندگی کے اسوہ حسنہ کے ہر پہلو کو سمجھیں ، ہماری نجات اس میں ہے کہ تعلیمات محمدی ۖ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،دُنیا کے اندر مسائل کا خاتمہ ،ایک دوسرے کے قربت کا ذریعہ ذات محمد ۖ ہے اوراسوہ رسالت مآب ۖ امن و سلامتی انسانی فلاح اوتر قی کو راہ دکھاتا ہے ہمارے فاصلے اور دوریاں کم اُسی صورت ہوں گی جب ہم اسلام کی تعلیمات سے روشناس ہوں گے۔ محسن انسانیت حضور نبی کریم قاسم نعمت الٰہی بن کر تشریف لائے ساری عطائیں کائنات عالم میں آپ ہی کے صدقے سے ہیں اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا یہی وجہ ہے کہ ماہ ربیع الاول آتے ہی پوری دنیا کے مسلمان جوش و جذبے سے آقائے دو جہاں کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں محافل میلاد و سیرت اور نعت کے ذریعے اپنی اپنی عقیدت و محبت کے ساتھ محفل میلاد النبی بناتے ہیں دیگر علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کی پوری زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے.مسلمانوں کو کسی اور رول ماڈل کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں حضور پاک کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں منانا نہ صرف ایمان کی علامت ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے آخر میں عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور امن عالم کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کاروانِ فکر کے صدر ڈاکٹر مظہرالہی، کونسلر عبید خان، کونسلر محمد احمد، کونسلر شکیل وڑائچ، طاھر مرزا، طاھر صدیقی، عدنان ملک، نعیم ملک، شاھد اقبال قریشی، اسلم چغتائی، ارحم قریشی اور دوسرے سینکڑوں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔ خواتین بچے بوڑھے جوان جوق در جوق شامل ھوئے۔ محفلِ میلاد النبیؐ کی اس پر وقار تقریب میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اسلامی اسکالرز، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی نے مشترکہ طور پر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جو قابلِ تحسین ھے۔