مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس:غیر ہنر مندافراد کی اجرت14ہزار روپے کرنے کی منظوری
مظفرآباد:آزادکشمیر کابینہ نے آزادجموں و کشمیر ادائیگی تنخواہ ایکٹ2016 میں ترمیم اور غیرہنر افراد کی کم سے کم اجرت14ہزار روپے سرکاری ملازمین کے فرائض میں رکاوٹ بننے پر قید کی سزا دو سے بڑھا کر7 سال،شہدائے جموں وکشمیر ، متاثرین بھارتی ظلم و ستم کیلئے انڈومنٹ فنڈقائم کرنے ،پبلک سروس کمیشن کی بہتری کیلئے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی ، جمعہ کو آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر قانون راجہ نثار احمد خان ،وزیر مواصلات چوہدری عزیز ، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر جنگلات سردار میر اکبر ، وزیر صنعت و حرفت نورین عارف، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اداروں کو تباہ کر دیا تھا ۔ ہمیں اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے مشکل فیصلے کر نا پڑ رہے ہیں ۔ ہمارے آج کے مشکل فیصلوں سے نظام حکومت ٹھیک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو گا کابینہ اس خطہ کی ترقی اور نظام کو ٹھیک کرنے ،رشوت ، کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے ، اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی ، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نہتے شہریوں، خواتین، سکول کے بچوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ۔