مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں آج حریت قیادت کامظاہروں کا اعلان ،آسیہ اندرابی گھر میں نظر بند
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کے اجرا اور جموں وکشمیر کی خودمختار حیثیت پربھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آج احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے ۔ حریت قیادت نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ڈومیسائل کااجرااوربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیری عوام کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں،ان اقدامات کا مقصد جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنا ہے ۔ دوسری طرف ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں مجاہدین کی موجودگی کے نام بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کریک ڈاؤن کے خلاف علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ، فورسز نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ۔ انتظامیہ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو گھر میں نظربند کردیا ، انہیں تقریبا تین ماہ کی غیر قانونی نظربندی کے بعد ایک روز قبل رہا کیا گیا تھا ۔ سرینگرہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ہائی کورٹ کمپلیکس صدر سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ۔