مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر : پانپور میں نیشنل ہائی وے پر مجاہدین کے حملے میں3بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پانپور میں نیشنل ہائی وے پرمجاہدین کے حملے میں 3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنیوالوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 9سالہ بچی سمیت بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر مجاہدین نے کدل بدل پانپور میں سرینگر جموں ہائی وے پر بھارتی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا، فوج کی گاڑیوں پر دستی بم اور راکٹ چلائے گئے اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔بھارتی فوجی حکام کاکہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔سوپور میں 9سالہ طالب علم مرسلین آزاد ڈارکے زخمی ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 40 افراد زخمی ہوگئے ۔ ضلع بڈگام کے علاقے مک ہامہ ماگام میں آزادی کے حق میں مظاہروں کے دوران فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 30افراد زخمی ہو گئے ،مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ کیا ،اس دوران مظاہرین نے ایک اہلکار سے اس کی سروس رائفل چھین لی