مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش ہارٹ فائونڈیشن کی بگ ڈونیشن اپیل عوامی پزیرائی سے کامیابی کی طرف رواں دواں
لوٹن ... ملک بھر میں پھیلے ہزاروں چیریٹی شاپس کے نیٹ ورک اور لاکھوں رضاکاروں کی فوج کے ساتھ برٹش ہارٹ فائونڈیشن بگ ڈونیشن اپیل کیلئے عوام سے بہت پر امید ہے۔ ملک بھر کی مساجد اپنی کمیونٹیز پر زور دے رہی ہیں کہ وہ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن شاپس کی سب سے بڑی سٹاک ڈونیشن اپیل کی حمایت کریں۔ دی گریٹ برٹش بیگ ایتھن کا مقصد ایک ماہ میں ملبوسات، کتب اور کھلونے سمیت غیر مطلوبہ اشیاء کے 10لاکھ بیگز بھرنا ہے۔ مسجد المومنین کے صدر شوکت بالا میا نے کہا ہے کہ مسجد ایک ایسے کاز کی حمایت پر مسرور ہے جو ہماری کمیونٹی میں دوسروں کی مدد کے لئے ہے اور اس کے لئے بلیک برن کی مسجد کے بچے راستہ بنا رہے ہیں اور اس پر بہت خوشی میں ان کے بیگز تیار ہیں اور انہیں بھر رہے ہیں اور لوگوں کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔ بی ایچ ایف کے بی ایم ای پروجیکٹ منیجر قائم زیدی نے کہا کہ بیگ ایتھن ایک ایک بریلنٹ کمپنی ہے جس کا مقصد غیر ضروری اشیاء سے ہارٹ ریسرچ کے لئے فنڈ جمع کرنا ہے جو ساؤتھ ایشن کمیونٹی میں ضروری ہے کیونکہ یہاں کے مرد اور خواتین میں دل کے امراض کا خطرہ دو گنا ہے جس کا فوری مداوا ضروری ہے۔