مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راج ناتھ کی ہرزہ سرائی پر نواز شریف کی خاموشی معنی خیز،بھرپور جواب دیا جائے:پی پی آزاد کشمیر
مظفرآباد:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی معنی خیز خاموشی کو قومی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بھرپور انداز میں جواب دینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جنگ مسلط کرنے کی دھمکی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین دہشت گردی،مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بھونڈی اور مکروہ سازش ہے ، مرکزی ایوان صحافت میں پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کے سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر، سابق سٹی صدر سردار مبارک حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دفاعی، سفارتی سیاسی محاذ پر موثر جواب دینے کیلئے فوری طور پر قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس اور تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس طلب کی جائے ۔