مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چھوٹی چیزوں پر اختلافات پیداکرنا اور اُنہی کو اپنا مقصد بنا لینا زندگی نہیں:صدر یوکے آئی ایم زاہد پرویز
لیسٹر ... یوکے اسلامک مشن (یوکےآئی ایم حلقہٴ خواتین ) کے زیرِاہتمام مارک فیلڈ کانفرنس سینٹر میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان قرآن کی ایک آیت ”اور دوڑو خدا کی مغفرت کی طرف“ رکھا گیا ۔ جس میں مختلف تقاریر ، ورکشاپس اور مذاکروں میں قرب ِ الٰہی حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا پروگرام میں 250 کی تعداد خواتین نے شرکت کی ۔ یوکے اسلامک مشن کی یوتھ ونگ کی لڑکیوں نے بھی اس پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔صدر یوکے اسلامک مشن زاہد پرویز کا خواتین سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جس مقصد کے لئے اس دنیا میں بھیجے گئے ہیں وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اختلافات پیداکرنا اور اُنہی کو اپنا مقصد ِزندگی بنا لینا نہیں ہے بلکہ ہمارا کام لوگوں کو خدا کے دین کی طرف بلانا ہے اور خود اُس کا عملی نمونہ بن جانا ہے ۔ اختتام پر ناظمہ یوکے اسلامک مشن رابعہ صادق نے خواتین ونگ کی جانب سے ریلیف کے دو پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا۔ ایک پراجیکٹ کے تحت پاکستان کے صوبہ سندھ میں رہنے والی خواتین کو یوکےآئی ایم مختلف ہنر سکھانے میں رہنمائی کرے گی دوسرا پراجیکٹ خواتین نے شام کے حوالے سے شروع کیا ہے جس میں وہاں کے یتیم بچوں کی کفالت کی جائے گی ۔ رابعہ صادق نے اس پراجیکٹ میں تمام ملک کی خواتین سے بھر پور مدد کی اپیل کی ۔ ناظمہ نگہت بشیر نے دعا کے ساتھ تربیتی پروگرام کا اختتام کیا۔