مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
علماء و آئمہ کی اکثریت کارویت ہلال کے اصل مسئلہ کو سمجھنا باعث اطمینان ہے: علامہ ظفر اللہ
برمنگھم ... برٹش مسلم فورم رویت ہلال بورڈ کے کنوینر علامہ سید ظفر اللہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ علماء و آئمہ کی اکثریت رویت ہلال کے اصل مسئلہ کی اصلیت کو سمجھ رہی ہے۔ جن میں برطانیہ کے علماء وآئمہ بلا تفریق مذہب و فرقہ بالخصوص لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، بلیک برن اور مانچسٹر کی بڑی مساجد کے علماء و آئمہ 16 اکتوبر کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کر چکی ہے۔ مولانا محمد بوستان القادری ناظم اعلیٰ سنی کنفیڈریشن رکن برٹش مسلم رویت ہلال بورڈ نے کہا اندھی تقلید کا دور گزر چکا ہے، تسخیر کائنات اور چاند کے کمندیں ڈالی جا رہی ہیں اور تسخیرکا عمل شروع ہو چکا ہے۔ علم حساب، علم فلکیات، سائنس اور ٹیکنالوجی جو مسلمانوں کی میراث ہے نقطہ عروج پر ہے حالات مسلمانوں کی تگ و دو میں پنہاں ہیں اور انشاء اللہ آنے والا دور اسلام کی نشاة ثانیہ ہے۔ علماء اپنے وقار کو مجروح ہونے سے بچائیں۔