مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم نواز شریف سے فاروق حیدر کی ملاقات: کشمیر کے مسائل بارے آگاہ کیا
اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف سے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ راجہ فاروق حیدر نے کشمیر میں ترقیاتی منصوبو ں بارے وزیر اعظم نواز شریف کو بریف کیا اور انھیں وہاں کے مسائل بارے آگاہ کیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر یقین د ہانی کرائی کہ وفاقی حکومت کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر قسم کی مدد و تعاون جاری رکھے گی ۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عدالت کے باہر او ر اندر ہمیشہ سچ بولا ،نہ پہلے کچھ چھپایا نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے ،پاناماکیس کی تحقیقات کیلئے عدالت خود سماعت کرے یا کمیشن بنائے ، ہر فیصلہ قبول ہوگا۔ وہ بدھ کو قانونی ٹیم سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں قانونی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بھی شرکت کی ۔