مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :میر واعظ عمر فاروق دوبارہ نظر بند ،سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب خواجہ بازار میں ایک تقریب میں شرکت سے روکنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر دوبارہ نظر بند کردیا ، نظربندی کے خلاف سرینگر میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ میرواعظ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کوپاکستان اور بھارت کومعطل شدہ مذاکرات بحال کرنے کا سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ہٹ دھرمی اورغیر حقیقت پسندانہ رویہ ترک کرکے تمام مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔حریت فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کو 3 ربیع الاول کی مناسبت سے نقشبند صاحب خواجہ بازار میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم انہیں گھر پرنظر بند کردیاگیا جس شدید مذمت کرتے ہیں ۔ بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف گزشتہ روزبھی مکمل ہڑتال کی گئی،دکانیں ،تجارتی مرکز بند رہے ۔سرینگر میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر آکر میر واعظ کی نظر بندی کے خلاف احتجاج کیا اوربھارت مخالف اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر بھارتی فورسز نے وحشیانہ تشددکیا جس سے بیسیوں افراد زخمی ہوئے ۔ نگروٹہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی تذلیل کا الزام لگاتے ہوئے جموں کے ایک گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعینات تاریخ کے مسلم لیکچرارشاہ نواز ڈار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر رشید کو کھنہ بل اسلام آباد میں بھارتی پولیس کی ایک نقاب پوش پارٹی نے روک لیا لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی گئی ،انجینئر رشید کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرایاگیا۔حریت کانفرنس کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دان بھارتی مفادات کی حفاظت کے لیے 1947سے انتہائی مکارانہ حربے استعمال کرتے رہے اور کشمیریو ں کو درپیش مصائب اور مشکلات کا اصل سبب یہی لوگ ہیں۔