مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیخلاف 148روز سے جاری ہڑتال میں وقفہ
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیخلاف 148روز سے جاری ہڑتال میں ہفتہ کے روزوقفہ کیا گیا۔آج بروزاتواربھی ہڑتال نہیں ہوگی۔حریت پسند قائدین سید علی گیلانی،میرواعظ اوریاسین ملک کی اپیل پر ہفتہ کو کشمیری عوام نے کاروبار زندگی بحال کر دیا ۔کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ رواں دواں رہی۔حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے میرواعظ منزل پرعوام سے خطاب کیا۔جلسہ ختم ہونے کے بعدجب لوگ پرامن طور پر واپس لوٹنے لگے تو پولیس نے ان کا تعاقب کرناشروع کردیا جس دوران نوجوانوں نے پتھرائو کیا۔پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے ان پرجوابی پتھرائو کیساتھ ساتھ لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔طرفین میں شدیدجھڑپیں ہوئیں جسکے باعث پورا علاقہ اشک آور گولوں سے لرزاٹھااورہرطرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،کئی افرادزخمی بھی ہوئے ۔ دریں اثناحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے اپنے ایک بیان میں کہاہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی صورت میں پاکستان اور بھارت کی قیادت کو اعتماد سازی اورمعطل شدہ جامع مذاکرات کو بحال کرنے کا ایک سنہری موقع مل رہا ہے ۔انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ اس کا فائدہ اٹھائے اورہٹ دھرمی کاغیرحقیقت پسندانہ رویہ ترک کرکے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے موثراورسنجیدہ اقدامات کرے ۔مزید برآں کانگریس کے سابق سر پنچ کو فرضی جھڑپ میں ہلاک کرنے کیخلاف ڈورو میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔مہلوک کی اہلیہ شبینہ اخترنے بتایا کہ انکے شوہرکوفرضی جھڑپ میں ماراگیا۔