مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ، ایک کشمیری نوجوان شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز ایک کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا گیا جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کاکہناہے کہ مرنے والا ان کا کارکن ہے ۔وادی میں 146ویں روز بھی مکمل ہڑتال رہی ،بھارتی فورسز نے آزادی پسند قیادت کی طرف سے ویری ناگ چلو کی کال طاقت کے استعمال سے ناکام بنا دی، بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں25 افراد زخمی ہو گئے ۔حریت قیادت نے نیااحتجاجی کیلنڈر جاری کردیاہے جس کے مطابق آج تما م تحصیل ہیڈکوارٹر ز کی طر ف آزادی مارچ کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد(اننت ناگ)میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں ماراجانیوالا نوجوان شدت پسند تھا جبکہ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کا کہناہے کہ نوجوان ان کی پارٹی کا سرگرم کارکن تھاتاہم مرنیوالے کی شناخت کے حوالے سے حتمی اطلاعات نہیں مل سکیں۔دوسری طرف بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف گزشتہ روز وادی میں مکمل ہڑتال رہی ، تمام دکانیں ، کاروباری ادارے بند رہے ،سکول ،کالجز اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کہیں کم تھی ۔ بھارتی فورسزنے پلوامہ ،بانڈی پورہ ،کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں ویری ناگ چلو کی کال کو روکنے کیلئے طاقت کا اندھادھند مظاہرہ کیا،کئی مقامات پر مظاہرین کیساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ،فورسز نے فائرنگ کی ،آنسوگیس پھینکی اور پیلٹ گن بھی چلادی ،265افراد زخمی ہوگئے ۔بھارتی سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقے سامبا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کیاگیا تھا جس میں سینئر بی ایس ایف اہلکار سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔