مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کےکیمپ پر حملے میں 2افسروں سمیت 7بھارتی فوجی ہلاک
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نگروٹہ کیمپ پر حملے میں 2افسروں سمیت 7بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 3مجاہد بھی مارے گئے ،دوسری طرف بھارت نے کنٹرول لائن کے قریب چملی یال سیکٹر میں جھڑپ کے دوران 3مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح پولیس کی وردیوں میں ملبوس مجاہدین نے جموں سے 25کلومیٹر دور نگروٹہ میں کور ہیڈکوارٹر سے 3کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات فوجی کیمپ پر دھاوا بولا۔مجاہدین دستی بم پھینکتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے آفیسرز میس میں داخل ہوگئے ۔بھارتی فوج کے بیان کے مطابق ابتدائی جھڑپ میں ایک فوجی افسر اور 3 اہلکار ہلاک ہوئے اور حملہ آور اس دوران دو ایسی عمارتوں میں داخل ہوگئے جہاں فوجی اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ موجود تھے ، حملہ آوروں نے وہاں موجود 12 فوجیوں، دو خواتین اور دو بچوں کو یرغمال بنا لیا،وہاں جھڑپ کے دوران مزیدایک فوجی افسر اور 2فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 3مجاہد بھی شہید ہوگئے ۔مجاہدین نے یرغمالیوں کو ڈھال بنانے سے گریز کیااور فائرنگ کے تبادلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔ نگروٹہ میں ہی بھارتی فوج کی سب سے زیادہ سرگرم شمالی کمان کا ہیڈکوارٹر قائم ہے ،گزشتہ روز حملہ 166 میڈیم ریجمنٹ آرٹلری کے کیمپ پر کیا گیا، اسی یونٹ میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کارروائی کیلئے منصوبہ بندی بھی ہوتی ہے ۔اس حملے کے بعد نگروٹہ میں فوجی تنصیبات کے قریب گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی اور انتظامیہ نے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ۔دوسری طرف بھارت کی سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف )نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جموں میں لائن آف کنٹرول کے قریب سامبا ضلع کے رام نگر اور چملی یال سیکٹر کے قریب تین مسلح حملہ آوروں کو مارڈالا،بھارتی نیوزویب سائٹس کے مطابق اس جھڑپ میں بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل سمیت 6فوجی زخمی ہوگئے ۔فوجی حکام نے حملے کے متعلق وزیراعظم نریند رمودی کو بریفنگ دی جس کے بعد بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ آور صبح ساڑھے 5 بجے ملٹری بیس کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے آرٹلری یونٹ میں دستی بم پھینکے ، سخت سکیورٹی کے باوجود حملہ آوروں کی آرٹلری یونٹ تک رسائی کی تحقیقات کی جائیں گی جب کہ حملے سے تاثر ملتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف عام شہریوں کے بجائے صرف فوجی اہلکار تھے ۔ادھر بھارتی پولیس نے حریت رہنمامحمد یاسین ملک کو ضلع شوپیاں میں اس وقت گرفتار کرلیاجب وہ نمازظہراداکرنے کے بعد مسجدسے باہر آرہے تھے ، یاسین ملک پیلٹ سے متاثرہ انشا مشتاق سے ملنے کیلئے پولیس کو چکمہ دے کر گزشتہ رات شوپیاں پہنچے تھے ۔حریت رہنما شبیر احمد شا ہ نے انشا مشتاق کو اپنی تیسری بیٹی بنا لیا،محبوس حریت رہنما کے خا ندان نے شوپیاں جاکر باقاعدہ طور پر انشا کو اپنالیا۔دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ملاقات کرکے انہیں اعتماد سازی اقدامات کرکے کشمیری عوام تک پہنچنے کی اپیل کی ۔