مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف تحریک چلائیں گے: لطیف اکبر
مظفرآباد:پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے 30نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور میں ہونیوالے ملک گیر کنونشن میں قافلوں کی صورت میں شرکت کا اعلان کر دیا ۔آزادکشمیر بھر سے پارٹی،پی ایس ایف ،پی وائی او اور اس کی ضلعی تنظیموں کے عہدیدار ، کارکن ،ووٹرز،سپورٹرز کنونشن میں شرکت کرینگے ۔اس ضمن میں کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔پارٹی کے یوم تاسیس کی چھ روزہ تقریبات کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کنونشن میں بھر پورشرکت کریں گے ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو ازم ،شہید بے نظیر مشن کے مطابق ایک بار پھر پارٹی کو اپنے بنیادی اساس کی طرف واپس لانے کیلئے انقلابی اصلاحات کرنے جا رہی ہے ۔ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب ہوکر شہداء کے ادھورے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی چھٹی کرادے گی ، آزاد کشمیر میں پارٹی قیادت کی مشاورت سے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف تحریک چلائیں گے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے ۔