مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، راجہ فاروق کی وفود سے گفتگو
مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہ کرنے کے واشگاف الفاظ میں اعلان سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔ کشمیر کے پانی کے قدرتی راستے پاکستان کی طرف ہیں انہیں تبدیل کرنے کی کسی بھی سازش کیخلاف مزاحمت کریں گے ۔ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر کے دنیا کی توجہ مقبوضہ وادی کے حالات سے ہٹانا چاہتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، کشمیر ی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔