مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کا مستقبل کشمیریوں نے ہی طے کرنا ہے ،کیلون ہوپکن
لوٹن)شیراز خان(برٹش پارلیمنٹرین کیلون ہوپکن ایم پی لارڈ بل مینکزی،لارڈ قربان حسین،جے کے ایل ایف کے پروفیسر ظفر خان،کونسلر ملک محمود حسین،پروفیسر سعود اخترہزاروی اور دیگر نے اتفاق رائے سے کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق قرار دیتے ہوئے تنازعے کے فوری مستقل او ر دیر پا حل کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے سمیت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اگر ہندوستان اور پاکستان باہمی طور پرساٹھ سال سے زائد عرصے تک اس مسئلہ کا حل نہیں نکال سکے تو بین الاقوامی کمیونٹی کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے برٹش پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے دوستوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے انکے کردار کو موثر بنانے کیلئے کشمیریوں کو باہم اتحاد سے پیش رفت دکھانی ہو گی پاکستان کی نو منتخب جمہوری حکومت سے توقعات بڑھ گئی ہیں کہ وہ تنازعہ کشمیر پر عالمی راہ عامہ ہموار کرے گی اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے گی ہندوستان کو معاشی طور پر ترقی کرنی ہے تو خطے کا دیرینہ مسئلہ حل کرے تاکہ سائوتھ ایشیا کے ممالک میں باہمی اعتماد سازی کا ماحول بن سکے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے لوٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے ان خیالات کا اظہار کیا گیا،کیلون ہوپکن ایم پی نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیریوں نے ہی طے کرنا ہے کشمیریوں کی باہم تقسیم اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بناتی ہے کشمیریوں کے دوستوں کو انکی مدد کا از سر نو اعادہ کرنا ہو گا انہوں نے ہمیشہ خود تنازعہ کشمیر کو حل کرنیکی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا ایک متحرک کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈروں کو اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ ان کی تیسری اور چوتھی نسل کس حد تک مسئلہ کشمیر کا پس منظر سمجھتی ہے اور وہ کس طرح اس میں اپنا رول ادا کر سکتی ہے لارڈ بل مینکزی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادیں اس مسئلہ کو تنازعہ تو تسلیم کرتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل ان قراردادوں کے ذریعے تجویز نہیں کیا جا سکا بھارت اور پاکستان کو حال اور مستقبل کیلئے نئی راہیں تلاش کرتے ہوئے اقدامات کرنے ہونگے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہو سکا تو خود بھارت کی بھی معاشی ترقی بھی محفوظ نہیں ہو سکتی چونکہ خطے میں امن نا گزیر ہے،لارڈ قربان حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز ہی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے کیا تھا اور مسئلہ کشمیر سے انکی وابستگی اور موجود ہے جس کی بناء پر وہ ہائوس آف لارڈ میں کئی بار آواز بلند کر چکے ہیں انہوں نے کہا ہائوس آف لارڈز اور ہائوس آف کامز میں کشمیر پر لابنگ ہو رہی ہے برٹش پارلیمنٹرین کشمیریوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔