مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بس پر گولہ گرنے سے 10مسافر شہید اور10زخمی ہوئے : شاہ غلام قادرکی پریس کانفرنس
مظفرآباد: مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسافر گاڑی کو راکٹ اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، بس پر گولہ گرنے سے 10مسافر شہید اور10زخمی ہوئے ہیں، شہید اورزخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ ادھرآزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے نیلم میں مسافر گاڑی پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا ، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باؤنڈری پر سویلین کو نشانہ بنا رہا ہے ، عالمی برادری ایل اوسی پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ، مسعود خان نے کہا کہ بھارت بنگلہ دیش، بھوٹان سمیت جنوبی ایشیا کے چھوٹے ممالک کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کی لہر میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دوسو کے قریب افراد شہید، 980 کے قریب بینائی سے متاثرہوئے ہیں ، مسافر گاڑی پر فائرنگ بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبو ت ہے ، ادھر وزیرا عظم راجہ فاروق حیدر خان نے نیلم میں فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ و زیر اعظم آزادکشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ لائن آف کنٹرول پر آباد سویلین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ بھارت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔وزیر اعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی جائے اور متاثرین کی بحالی کے لئے تمام تر اقداما ت عمل میں لائے جائیں۔