مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر انتخابات کے بعدضلع میر پور کو نظر انداز کرنے کی روش جاری ہے:راجہ سجاول حسین
اولڈہم : آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ریاست کے اندر سابقہ حکومت نے اہلیت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ذاتی پسند و نا پسند کے کلچر کو فروغ دیا اور عوام نے مسلم لیگ ن کو نجات دہندہ سمجھا ۔ جب حکومت معرض وجود میں آئی تو فیصلہ کیا گیا کہ انتظامی اخراجات میں نمایاں کمی کرکے کابینہ مختصر رکھی جائے گی اور پوری ریاست کے ضلعوں کو نمائندگی دی جائے گی لیکن اب کافی وقت گزر گیا ہے اور ضلع میر پور کو مسلسل نظر انداز کرنے کی روش جاری ہے ابھی تک کوئی بھی وزیر نہیں لیا گیا اہلیت و قابلیت کی بنا پر بھی حق بنتا ہے اور اب کشمیر کونسل کی دو نشستوں پر بھی میر پور کے پرانے ، دیرینہ اور مخلص رہنمائوں کو نظر انداز کرکے پونچھ اور سیالکوٹ کے احباب کو نواز دیا گیا جو کہ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے ہم اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کوئی پرواہ نہیں کہ جماعت ہماری خلاف تادیبی کارروائی کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری رہنما اور برطانیہ کے نڈر نوجوان رہنما راجہ سجاول حسین نے میڈیا ٹیم سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ہمیشہ یہ واویلا کرتے رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدلامجید اپنے آقائوں کے اشارے پر ناچتے تھے تو اب کیا صورتحال ہے اگر وہ بے اختیار اور بے بس ہیں اور آزادانہ فیصلے کرنے سے قاصر ہیں تو فی الفور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں اگر ایسا نہ کیا تو انکی اصول پسندی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈران برطانیہ آکر کارکنان سے رقم بٹورتے ہیں اور سب سے زیادہ مالی فائدہ ضلع میر پور کی عوام سے اٹھاتے ہیں اور اب جب وہ برطانیہ آئے تو انکا محاسبہ کیا جائیگا اور بھر پور احتجاج کا حق رکھتے ہیں ہمارے دل سخت رنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میر پور سے منتخب اراکین اسمبلی چوہدری سعید ، رخسار چوہدری ، چوہدری خالد مسعود ، سابق امیدوار نذیر انقلابی اور بزرگ شخصیت چوہدری محمد مالک فی الفور احتجاجاً تمام سیاسی و جماعتی سرگرمیاں بند کر دیں اور مرکزی قائدین تک اپنے تحفظات پہنچائیں ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر