مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: بربریت جاری،3شہید، مجاہدین سے مقابلے کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریبی علاقے مچال میں مجاہدین سے مقابلے کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2کشمیریوں کو شہید کر دیا،بھارتی ایجنٹوں نے سری نگر میں 2بستیوں کو آگ لگادی جس سے 70سالہ شخص شہید اور کئی مکان تباہ ہوگئے ۔بھارت نے مقابلے میں مارے جانیوالے فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دارپاک فوج کی فائرنگ کو قراردیا جبکہ پاکستانی وزارت خارجہ اس دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچال میں کشمیری مجاہدین کے ساتھ مقابلے میں 3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاکہ پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی اورہمارے 3فوجیوں کو مارڈالا اور ان تینوں میں سے ایک کی لاش کے ٹکڑے کردئیے جبکہ پاکستان نے بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنے کے الزام پر مبنی بے بنیاد اور جھوٹی میڈیا رپورٹس سختی سے مسترد کردی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ یہ میڈیا رپورٹس من گھڑت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے ۔پاک فوج ایسی کسی غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ سرگرمی میں ملوث نہیں رہی اور نہ ہی ایسے کسی عمل کی حمایت کرتی ہے ۔ پاکستان لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پر کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع بانڈی پورہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں حاجن کے علاقے بونی خان میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ایک بھارتی پولیس افسرنے دعویٰ کیاہے کہ یہ نوجوان فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے ۔جیسے ہی نوجوانوں کے قتل کی خبر پھیلی سینکڑوں لوگ حاجن چو ک میں جمع ہو گئے اور انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ،انہوں نے شہید نوجوانوں کی میتیں انکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر وادی کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے شہریوں کے قتل عام اور دیگر مظالم کے خلاف ہڑتال جاری ہے ۔ بھارتی ایجنٹوں نے سرینگر کے سول لائنز علاقہ بچھوارہ ڈلگیٹ بستی کو آگ لگا دی، ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات تباہ ہوئے اور کروڑوں روپے مالیت کی املاک دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ،لوگوں نے ملبے سے 70سالہ شخص محمد رمضان کی لاش برآمد کرلی ۔