مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف اور اپوزیشن جماعتیں ملکی بہتری کیلئے عمران خان کو قائد مان لیں: امجد خان صدر لیبر ونگ
سلائو ... پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے زیر اہتمام برسٹل کے مقام پر پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی کنونشن میں برطانیہ بھر سے کارکنان، ہمدردوں، اور سینئر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان تحریک انصاف برطانیہ لیبر ونگ کے صدر امجد خان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مشیر عمران خان صاحبزادہ جہانگیر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف امجد خان نے کہا کہ برطانیہ کے اندر تحریک انصاف انشاء اللہ دن بدن ایک قوت بن رہی ہے۔ مجھے جماعت کے کارکنان اور قیادت کے حکم پر صدارت کا عہدہ ملا جس پر چند شرپسند لوگوں نے واویلا کرکے افواہیں پھیلائیں۔ لیکن واجد عباسی، خالد فاروق، ماریہ احمد، شہناز حسین، اصغر رانجھا، ڈاکٹر افضل، مہر اسلم، شمس تبریز، عمران گجر، ساجد گجر، ارشد کشمیری، فیصل عمران خواجہ اور دیگر ساتھی چٹان بن کر مخالفین کے سامنے آگئے اور میری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ملک کو مسائل سے نکلوانے کے لئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کریں اور اپنی پارٹیاں پی ٹی آئی میں ضم کردیں۔ عمران خان ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا برطانیہ میں یہ کنونشن واضح طور پر عوام کو اور قائدین کو بتا رہا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو جماعت کے لئے کام کررہے ہیں اور کون عمران خان اور پاکستان کا درد رکھتے ہیں۔ واجد عباسی نے کہا ہے عمران خان آج سے 15 سال قبل جو باتیں کررہے تھے آج موجودہ حکومت ان باتوں کو سامنے رکھ کر مذاکرات اور مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنا چاہتی ہے مگر اب اُن کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ خالد فاروق نے کہا کہ امجد خان صدر لیبر ونگ کے خلاف جن مخالفین نے کام شروع کیا تھا وہ آج ہماری قوت کا اندازہ لگالیں۔ ماریہ احمد اور شہناز اختر کے علاوہ مرکزی رہنما اصغر رانجھا، سجاد گجر، واجد گجر، شمس تبریز، تیمور عباسی، کامران بھائی، ارشد کشمیری، امداد علی سالارزئی، عبداللہ خان، روح اللہ خان، سراج السلام، شیخ توصیف، میاں عابد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ زبیر احمد نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امجد خان کی صدر برطانیہ نامزدگی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ اس کے مخالفین جماعت اور عمران خان کے دشمن ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اصغر رانجھا سٹیج سیکرٹری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر عمران خان کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ان کی زندگی، ترقی اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔