مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی جارحیت سے شہیدہونیوالے بچے سپردِخاک ، لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی
مظفر آباد:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسزکی بلااشتعال جارحیت کا سلسلہ جاری رہااور کیل سیکٹر میں ایک بار پھرسول آبادی پرفائرنگ وگولہ باری کی گئی جس پرپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسزنے ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز کر دیا،گزشتہ روزوادیٔ نیلم کے کیل سیکٹر میں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی اورمارٹر گولے برسائے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہ ملی،اس پرپاک فوج نے فوری اورمؤثرجواب دیتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملادئیے ۔دریں اثناہفتہ کے روزبھارتی جارحیت سے شہیدہونیوالے چاروں بچے سپردِخاک کردئیے گئے ،بھمبر ، چکوٹھی اور کھوئی رٹہ سیکٹرز میں شہری آبادیوں پربھارتی گولہ باری سے 4 سالہ ر یبہ ، 7 سالہ فائزہ ، 8 سالہ شازیہ اور 16 سالہ شہزادشہیدہوگئے تھے ،گزشتہ روزانکی نمازِجنازہ کیری سیکٹرکے گاؤں چڑھوئی میں اداکی گئی،جس میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیراسمبلی چودھری یاسین،انتظامی حکام اورپاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر،افسروں وجوانوں سمیت لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پرشرکا نے بھارت کیخلاف اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن لیڈرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انڈین آرمی گزشتہ کئی ہفتوں سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرنہتے شہریوں کونشانہ بنارہی ہے ،عالمی برادری اپنی بے حسی کوچھوڑے اوربھارت کی درندگی کانوٹس لے۔