مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری سرور کا گورنر پنجاب بننا پاکستان کیلئےخوش قسمتی کی بات ہے: چیئر مین لیبر پارٹی شفیلڈ
شفیلڈ... مسلم لیگ (ن) شفیلڈ برانچ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بالخصوص میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داری انہیں سونپی ہے وہ اس پر پورا اترنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میں نے پہلی عید عام روایت سے ہٹ کر تین سو یتیم بچوں کے ساتھ منائی ۔ گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے یکساں طور پر کھلے رکھ کر میں نے اپنے طور پر وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کا آغاز کر دیا ہے ۔ لاعلاج بچوں کی دلوں میں مچلنے والی معصوم خواہشات کو پورا کرنے کے لئے "میک اے وش " نامی تنظیم کے ساتھ مل کر گورنر ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور پچیس ایسے لاعلاج بچوں کی دلی خواہشات پوری کر کے ان کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیریں جو ان کے والدین کی دسترس سے باہر تھا۔ برطانیہ میں پہلا پاکستانی ممبر آف پارلیمنٹ کا اعزاز جہاں میرے لئے باعث فخر تھا وہی میرے اس اعزاز سے یقینا ہر پاکستانی اور ہمارے وطن کا نام بھی روشن ہوا ۔ اب میاں نواز شریف کی مہربانی اور اللہ تعالی کی خصوصی عنایت سے مجھے اپنے مادر وطن کی خدمت کرنے کا جو تاریخی موقع ملا یقینا وہ بھی تمام اوور سیز پاکستانیوں کے لئے ایک ایسا بریک تھرو ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوئے ۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل اور دیگر افراد کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو فی الفور انصاف کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل قائم کرنے کی تجویز کو مثبت تجویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان تجاویز اور مطالبات کو حکومت تک پہنچا کر موثر اور ٹھوس اقدامات کی سفارش کریں گے ۔ صدرمسلم لیگ (ن) شفیلڈ اشفاق حسین کیانی کی صدارت اور جنرل سیکرٹری عبدالقیوم خان کی نظامت میں ہونے والی اس تقریب کا آغاز حاجی محمد نذیر نے تلاوت قرآن سے کیا ۔ لارڈ نذیر احمد نے مہمان خصوصی کی بحیثیت گورنر پنجاب برطانیہ کے پہلے دورہ کے دوران شفیلڈ آمد اور پھر برطانیہ کے کسی دوسرے شہر کی بجائے ان کے شہر میں جلسہ کو اپنے اور اہلیان شفیلڈ کے لئے اعزاز قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب تقرری بلا شبہ اس بات کا ثبوت ہے موجودہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے دوسرا طویل عرصہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سیاست سمیت مختلف شعبوں میں جو ہنر اور تجربے حاصل کئے انہیں اپنے وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال کرنے کی راہ ہمور ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خوش آئند ریت کو قائم کرنے پر میاں نواز شریف اور ان کی حکومت مبارک باد کی مستحق ہے ۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ برطانیہ اس وقت پاکستان کو امدادی فنڈ دینے والوں میں سر فہرست ہے اور ہم جہاں برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے وہیں پاکستان بالخصوص کشمیر بھی ہمارے ذہنوں سے اوجھل نہیں ۔ ڈسٹرکٹ لیبر پارٹی شفیلڈ چیئر مین پال وڈ نے کہا کہ لیبر پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ چوہدری سرور جیسے تجربہ کار فرد کا گورنر پنجاب بننا پاکستان کے لئے خوش قسمتی جبکہ برطانیہ کے لئے بدقسمتی ہے ۔ ممبر آف پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے کہا کہ چوہدری محمد سرور نے پہلے گلاسگو میں اپنے چھوٹے سے کاروبار کو کئی ملین پونڈ کا کاروبار بنا کر نام کمایاپھر برطانیہ کا پہلا مسلمان ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوکر سیاست کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اب گورنر پنجاب بن کر ملکی تاریخ میں ایک نئے باب کا جو اضافہ کیا اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ مرکزی صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ زبیر گل نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں پنجاب کی سطح پر وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کے ذریعے انہوں نے جس موثر انداز میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے اس کے اعتراف میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لارڈ نذیر احمد کی موجودگی میں انہی خطوط پر وزیر اعظم سیکٹریٹ میں ٹاسک کمیٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ زبیر گل نے کہا کہ قطع نظر اس بات کے کہ کمیٹی کہاں اور کس کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرتی ہے اس کا قیام اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اشد ضروری ہے ۔ سینئر نائب برانچ صدر طاہر محمود جنجوعہ ، پولیٹیکل ایڈوائزر محمد نذیر اعوان ، سابق لارڈ میئر شفیلڈ کونسلر راجہ قربان حسین ، برٹش فرینڈز آف کشمیر کے چیئر مین حاجی غلام نبی ، مرکزی رہنماآزاد کشمیر مسلم لیگ راجہ منور خان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) برطانیہ اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ بورڈ کے صدر راجہ اللہ دتہ ، ڈپٹی کونسل لیڈر رادھرم کونسلر چوہدری جہانگیر اختر ، قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ بریڈ فورڈ خلیل باجوہ ، رادھرم کے میئر کونسلر جان فورڈ ہم ، بریڈ فورڈ کے لارڈ میئر کونسلر خادم حسین ، بیرسٹر شازیہ انجم اور مانچسٹر سے یورپیئن پارلیمنٹ کے لئے لیبر پارٹی کے امیدوار کونسلر راجہ افضل خان کیانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔