مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سید نورحسین شاہ مرحوم نے آمریت کے خلاف جس بہادری سے جنگ لڑی اسکی مثال نہیں ملتی
لیڈز ... پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت نے عوام کو جینے کا حق دیا جبکہ موجودہ حکومت نے چند ماہ میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، نواز حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز مہمان خصوصی حیثیت سے پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری اور بانی رہنما مرحوم سید نور حسین شاہ کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید نور حسین شاہ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ جنہوں نے بیماری کی حالت میں بھی عوام کی بے لوث خدمت کی۔ اسی لئے ضلع راولپنڈی کی عوام آج بھی ان کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آمریت کے دور میں جس بہادری سے پیپلزپارٹی کا نام روشن رکھا اس کی مثال نہیں ملتی۔ تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کے صدر ملک نجیب ارشد نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم سید نور حسین شاہ کی پارٹی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کی صدارت مرحوم کے صاحبزادہ اجمل شاہ نے کی۔ انہوں نے سید نور شاہ مرحوم کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ جبکہ پیپلزپارٹی پریسٹن کے صدر امیر حیدر تالپور نے مرحوم کی وطن عزیز اور پارٹی کیلئے بے پناہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری پی پی پریسٹن راجہ خورشید، شفاعت شاہ، یونس اعوان، شجر عباس نے بھی خطاب کیا۔