مقبول خبریں
اولڈہم کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مئیر کونسل جاوید اقبال کا دورہ ، طلباء وطالبات کو لیکچر دیا
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر سجاد کریم کا کشمیر کونسل ای یو کو کامیاب ہفتہ آگاہی کا انعقاد کرنے پر خراج تحسین
نیلسن:کشمیر کونسل ای یو نے گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی اہل کشمیر پر عشروں سے ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے برسلز میں یورپین پارلیمنٹ میں ہفتہ آگاہی کا کامیاب اہتمام کیا اور آزاد کشمیر و دیگر ملکوں سے کشمیری مندو بین شریک ہوئے،لندن سے کنزرویٹو رکن یورپی پارلیمنٹ اینتھیا مکلنٹر کی قیادت میں اس مرتبہ پارلیمنٹ میں آل پارٹی کشمیر گروپ بھی کافی متحرک رہا،کشمیرہفتہ آگاہی کے انعقاد پر یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین نارتھ ویسٹ سے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کو کامیاب ہفتہ آگاہی کا انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور آل پارٹی کشمیر گروپ کی نومنتخب چیئر پرسن ایم ای پی اینتھیا مکلنٹر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ کشمیر گروپ پہلے سے زیادہ متحرک ہو گا اور اہل کشمیر پر ہونے والے ظلم کا خاتمہ اور جموں وکشمیر کو ان کا حق حق خود ارادیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی جس طرح کہ برطانیہ سے اراکین یورپین پارلیمنٹ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی پر ہمیشہ آواز اٹھاتے آئے ہیں،دریں اثناء سعدیہ میر،علی رضا سید،فاروق صدیقی اور معروف ہیومن رائٹس ایکٹو سٹ مار جان لوکس نے ڈاکٹر سجاد کریم سے ملاقات بھی کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر