مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی کوشش ہے کہ بشار الاسد کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے میں ہرممکن تعاون کرے:جان کیری
نیویارک ... امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا یہ ماننا ہے کہ سکیورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے ایک ہفتے بعد ہتھیاروں کے تلفی کا آغاز ’’انتہائی معنی خیز‘‘ پیش رفت ہے۔ کیری نے پیر کو کہا کہ ’’میں آج یہ اندازہ پیش نہیں کروں گا کہ آنے والے مہینوں میں کیا ہو گا، لیکن یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ اور ہمیں کسی اچھے آغاز کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔‘‘ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی۔ روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک ہر ممکن کوشش کرے گا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے میں تعاون کرے۔ کیری نے صحافیوں کو بتایا کہ سرگی لاوروف اور اُنھوں نے اقوام متحدہ عرب لیگ کے ایلچی لخدار براہیمی سے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں شام امن کانفرنس کے نومبر میں انعقاد کی سفارش کی جائے گی۔ اس مجوزہ کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں کئی مہینوں سے جاری ہیں۔