مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میانمر میں بدھوں کی جانب سے ظلم کی تازہ لہر 8مسلم گھروں کو آگ لگا دی گئی
میانمر... میانمر میں بدھوں کی جانب سے ظلم کی تازہ لہر میں مسلمانوں کے متعدد گھروں کو جلا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میانمر کے مسلمانوں کے خلاف بدھ مت شدت پسندوں کے حملے تیز ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلمانوں کی ریاست راکھین کی کیانگ گونے بستی میں کچھ شدت پسندوں نے ایک مکان میں گھس کر لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کے افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ شدت پسندوں نے مسلمانوں کے 8گھروں کو آگ لگا دی۔ میانمار پولیس نے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں 2خواتین سمیت 44 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی میانمار میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے بعد پولیس نے بلآخر تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حالیہ فسادات کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے تھے، میانمار میں 2012 سے اب تک فسادات میں ڈھائی ہزارسے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔