مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فوج کے دونوں بڑے عہدوں کا فیصلہ قومی مفاد اورآئین کے مطابق ایک ہی دن ہوگا:نواز شریف
اسلام آباد... وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے تفصیلی مشاورت ضروری ہےدونوں عہدوں پر تعیناتی ایک ہی دن ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتے میں آرمی چیف کا اعلان متوقع ہے ۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والےایک بیان میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور ہر فیصلہ قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائےگا۔ بیان میں کہاگیا کہ آٹھ اکتوبر تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی اور چیف آف آرمی سٹاف کی 29 نومبر تک تعیناتی ایسے فیصلے ہیں جن پر فیصلہ غور و خوض کے بعد ہونا چاہیے اور دونوں اہم عہدوں پر تعیناتی کا اعلان اکٹھا کیا جائےگا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل خالد شمیم وائیں کے عہدے کی مدت آٹھ اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع بھی 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خواہاں نہیں ہیں اور آئندہ ماہ 29 نومبر 2013 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ان کے اس بیان نے افواہ ساز اداروں کی دوکانداری ختم کردی ہے جو امریکہ کا حوالہ دیکر کہہ رہے تھے کہ جنرل کیانی کو اہم ترین ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔