مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی قوم کو عمران خان جیسے نڈر،بے باک اور جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے:عدیل سلیم
اولڈہم:قیام پاکستان سے لیکر اب تک چند طبقے نے ملکی وسائل کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر کے اپنی تجوریاں بھر کر دولت کے انبار لگا دیئے اور دوسری طرف درمیانے اور متوسط طبقے کو غریب تر کر دیا ہے اور اس سے زیادہ ستم ظریفی یہ ہے کہ آجکل کے جدیدسائنسی و الیکٹرانک دور میں بھی ملک کا زیادہ تر حصہ ان پڑھ ہے اور ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ہے کیونکہ اسی میں انکی بقاہے انہیں پتہ ہے کہ جب تعلیم عام ہو گئی تو لوگوں کے اندر شعور بیدار ہو جائے گا اور وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے علم بغاوت بلند کر دینگے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں انکا کردار بھی بڑھتا جائے گا،موجودہ حالات میں جب پانامہ لیکس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خاندان کا نام آیا تو انکے کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا تھا لیکن میں نہ مانوں والی بات ہے یہاں تو گنگا الٹی بہتی ہے،پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے جس کا ذکر ملک کی عدالت عظمیٰ نے بھی کر دیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان واحد راہنما ہیں جنکا سیاسی کردار صاف و شفاف ہے،پاکستان کی قوم کو ان جیسے نڈر،بے باک اور جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر برابری کی سطح پر بات چیت کریں باقی تو کرپٹ قیادت ہے جن کے پاس نہ ہی کوئی اخلاقی جرات ہے اور نہ ہی سیاسی پختگی و ذہانت،کیونکہ انکے پاس تمام مفادات بیرون ملک ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ یوتھ ونگ کے نوجوان راہنما عدیل سلیم نے میڈیا ٹیم سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا وگرنہ جاگیر دار اور سرمایہ دار جو ملک کے صرف چند فیصد ہیں انکو مزید مصائب میں ڈال دینگے،انہوں نے کہا کہ اب بال پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے کورٹ میں ہے وہ انصاف کے عین تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایسے تاریخی فیصلے دیں جس سے پاکستانی قوم کی ایک ایسی منزل کا تعین ہو اور قائد اعظمؒ کا حقیقی پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر