مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی عدالت کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ مسترد ،پارلیمنٹ میں رائے شماری کا حکم
لندن:برطانوی عدالت نے یورپی یونین سے علیحدگی کافیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائیکورٹ نے حکم صادرکیاہے کہ ملک کی پارلیمان یورپی یونین سے نکلنے کے عمل پرلازمی ووٹنگ کروائے ۔لارڈچیف جسٹس کاکہناتھاقانون کے تحت حکومت کواختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ شق50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی کانوٹس دے ۔اس کامطلب ہے حکومت ازخودلزبن معاہدے کی شق50 کے تحت کارروائی شروع نہیں کرسکتی جسکے تحت یورپی یونین سے رسمی مذاکرات شروع کیے جاسکتے ہیں۔برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزامے نے کہاریفرنڈم کی روسے ارکانِ پارلیمان کورائے شماری کرنے کی ضرورت نہیں،انہوں نے کہاوہ شق 50 کاسہارالیں گی جسکے تحت یورپی یونین کوباضابطہ طورپربرطانیہ کی علیحدگی کے فیصلے سے مطلع کیا جائیگا۔وکیل جیناملر نے ہائیکورٹ کے باہرکہاحکومت کو اپیل نہ کرنے کاعقلمندانہ فیصلہ کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا آج کانتیجہ ہم سب کے بارے میں ہے ۔تاہم ایک حکومتی ترجمان نے اعلان کیاوہ اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔ ترجمان نے کہا ملک نے پارلیمان کے منظور کردہ ایکٹ کے ذریعے یورپی یونین چھوڑنے کافیصلہ کیا اورحکومت ریفرنڈم کے نتائج کااحترام کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ہم اس فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ۔حکومتی وکلا کی دلیل ہے کہ عوامی رائے کونافذ کرنے کیلئے خصوصی استحقاق قانونی طریقہ ہے ۔