مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک آزادی کشمیر کیلئے راجہ نجابت حسین کا کام قابل تعریف ہے:مقصود حسین کاکڑوی
اولڈہم:یورپ اور خصوصاً برطانیہ بھر میں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کو عملی طور پر زندہ رکھنے اور مغربی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ اور اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں پر بھارت کی سکیورٹی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں بارے آگاہی دینے اور دبائو ڈالنے میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کا بڑا عمل دخل ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے اپنی رہائش گاہ کاکڑہ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندر برداشت کا مادہ نہیں ہے اور بجائے جو کوئی فعال کردار ادا کر رہا ہو اسکی مکمل تائید و حمایت کریں ہم ٹانگیں کھینچنے میں لگ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ محدود وسائل ہونے کے باوجود راجہ نجابت حسین نے ذاتی لگن،محنت اور بحیثیت ایک سیاسی کارکن کے جو کام تحریک آزادی کشمیر کیلئے کیا ہے قابل تعریف و ستائش ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی ذاتی سوچ سے نکل کر محب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز سے پیش کرنے میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا ساتھ دینا چاہئے جسکی وجہ سے ہمارا کیس ٹھوس ہو اور جب ہم کہیں اس پیش کریں تو ہماری شنوائی مضبوط بنیادوں پر ہو ئی،انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر اس وقت انتہائی نازک و حساس دور سے گزر رہی ہے ایسے میں صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا دورہ برطانیہ اور یورپ زیادہ اہم رہا ہے اور انکے اس دورہ میں بھی جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کردار مرکزی تھا اور صدر ریاست نے کشمیریوں کا موقف بہت ہی اچھے طریقے سے پیش کیا ہے جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے ریاست بھر میں بسنے والوں کے دل جیت لئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں ان جیسے تجربہ کار،ذہین لوگ ریاست کی عوام کا فخر ہیں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر