مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آپ کے مسائل کا بخوبی علم ہے،انہیں حل کرانے کی بھرپور کوشش کروں گا: گورنر پنجاب
مانچسٹر ... برطانیہ کی حکمران ٹوری پارٹی کےلیگل افیئرز یورپ کے انچارج سجاد کریم ایم ای پی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ برطانیہ میں لیبر یا کنزرویٹو جو بھی حکومت ہو سب نے پاکستان کی ہمیشہ بھر پور معاونت کی ہے جس پر ہم برطانیہ کے شکر گزار ہیں خصوصاً آپ پاکستانیوں کو جنہوں نے لابی کرکے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے انہیں پاکستان کی حمایت کا قائل کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا سجاد کریم یورپ میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ میں نے حال ہی میں بے شمار ممبران یورپی پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں ہیں ان سب سے سجاد کریم جسے وہ ساج کہتے ہیں کی پاکستانی مدد میں زبردست حمایت کرنے کی تعریف کی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ برطانیہ اور بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانی اپنے وطن کے بڑے سفارت کار ہیں جو اپنے وطن کو 15 بلین ڈالرز سے زائد زر مبادلہ بھجواتے ہیں اور ہر دکھ کی گھڑی خواہ سیلاب ہو یا زلزلہ آپ اپنی خون پسینہ کی کمائی میں سے اپنے وطن دکھی اور مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد کے لئے بھیجواتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ کے مسائل کا بخوبی علم ہے آپ اپنے وطن کے صرف ایمبسڈر ہی نہیں گریٹ ایمبسڈر ہیں لیکن آپ کے پاکستان میں پلاٹوں زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے اور جعلی مختار نامے بن جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ کے ان مسائل کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کروں گا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی سعی کروں گا انہوں نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں میرے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں مجھے یقین ہے آپ اپنے وطن کی خوشحالی میں مزید دلچسپی لیں گے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے سجاد کریم ایم ای پی نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے یورپ میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی تجارت کے بارے میں تفصیلی میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ ہم گورنر پنجاب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ تقریب کی صدارت مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے چئیرمین راجہ شریف آفتاب نے کی چوہدری عبداللہ زید نے قرآن پاک کی تلاوت کی اس موقع پر قونصل جنرل احسان باٹھ نارتھ ویسٹ سے کمیونٹی رہنما جن میں چوہدری سعید احمد، چوہدری محمد انور، ایم اے انوار جیلانی، چوہدری مسرت علی، چوہدری اختر سلوانہ، چوہدری عبدالکریم، طاہر انصاری، منیر احمد چوہدری، چوہدری خالد، میاں عنایت علی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔