مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تمام کشمیری متحد ہو جائیں تو ایک ملین افراد کا پر امن مارچ ناممکن نہیں: کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی
برمنگھم ... کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر انتظام منعقدہ تقریب سے سابق سینئر وزیر حکومت آزاد کشمیر ملک محمد نواز ایم ایل اے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے تمام کشمیریوں کو اتحاد اور یکجہتی سے اپنی پرامن جدوجہد کو فعال ہو کر آگئے بڑھانے کی کوششیں تیز تر کرنی چاہئیں۔ برطانیہ میں کشمیری جماعتوں کے قیام کا اولین مقصد مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے یہاں سیاسی اور سفارتی محاذ پر کام کرنا ہے۔ آزاد کشمیر میں پاور پالیٹیکس بااقتدار کی سیاست کی قطعاً ضررت نہیں ہے اس سے کشمیری کمیونٹی تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔ تقریب سے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے فیصل ابڑو، مولانا محمد بوستان قادری، رابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال، مسلم کانفرنس کے صدر چوہدری بشیر رٹوی ، انجمن تاجران کوٹلی کے صدر ملک محمد یعقوب، نائب مغل، پروفیسر امتیاز حسین، شبیر ملک بھی شامل تھے۔ ملک محمد نواز نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اور کشمیری صرف اپنے ملک کے سفیر ہیں ہماری برطانیہ میں آباد کمیونٹی یہاں کی مقامی سیاست میں جس قدر دلجوئی سے فعال کردار ادا کرے گی۔ اس سے نہ صرف یہاں ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ترقی کے راہیں ہموار ہوں گی بلکہ مسئلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر بھی پاکستان اور کشمیر کی بہتر طور پر خدمت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی تمام جماعتوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جسے مسلم کانفرنس کی تائید و حمایت حاصل رہے گی۔ فیصل ابڑو نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی۔مولانا محمد بوستان قادری نے کہا کہ کشمیر رابطہ کمیٹی نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالا ہے۔ نائب مغل نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اقتدار کی سیاست نے برطانیہ میں کشمیریوں کو بری طرح تقسیم کر رکھا ہے رابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال نے کہا کہ اگر تمام کشمیری متحد ہو جائیں تو ایک ملین افراد کا پر امن مارچ کا انعقاد ناممکن نہیں۔ مسلم کانفرنس کے صدرچوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو کشمیری بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔ انجمن تاجران کے صدر ملک محمد یعقوب نے کہا کہ یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دے رہا ہے۔ مسلم کانفرنس کے پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین ملک شبیر نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان آزاد کشمیر کے تمام لیڈروں سے قابلیت کے اعتبار سے بہتر اور بڑے ویژن والے لیڈر ہیں۔ پروفیسر امتیاز نے کہا کہ آئندہ سال مئی کے لوکل الیکشن میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر نبیل شبیر جنجوعہ، بوٹا شیدائی، چوہدری محمد عظیم، لبریشن لیگ کے ظفر اقبال، سہیل ہاشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔