مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسے عناصر لارڈ نذیراحمد کے خلاف پروپیگنڈہ کر تے ہیں جن کا اپنا کوئی کردار نہیں:چوہدری شکیل
سلاؤ ... سلاؤ کے معروف سماجی و کاروباری رہنما چوہدری شکیل احمد نے لارڈ نذیر احمدکی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لارڈ احمد برطانیہ کے اندر وہ واحد شخصیت ہیں جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ یہاں مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اور سابق پولیٹیکل ایڈوائزر فدا حسین کیانی کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شکیل احمد نے کہا کہ آج چند مفاد پرست اور ابن الوقت عناصر لارڈاحمد کے خلاف بے بنیاد پر وپیگنڈہ کر تے ہیں جن کا اپنا کوئی کردار نہیں ہے ۔ لارڈ نذیر احمد برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی ایک موثر آواز ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حقوق پر ہمیشہ جرات مندانہ بات کی ہے ۔ چوہدری شکیل احمد نے آزاد کشمیر کے بعض رہنماؤں اور حکومتی وزرا ء کی طرف سے لارڈ احمد کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر خود سر سے لے کر پاؤں تک بدعنوانیوں اور قومی دولت کی لوٹ مارکے گڑھے میں دھنسے ہوئے ہیں انہیں لارڈ احمد جیسی قومی شخصیت کے خلاف اس طرح کی بہیودہ بیان بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اور سابق پولیٹیکل ایڈوائزر فدا حسین کیانی نے کہا کہ لارڈ احمد کے خلاف آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور ان کے وزراء کے بیانات انتہائی افسوس ناک ہیں۔ حکومت اپنی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کو چھپانے کیلئے لارڈ احمد کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ احمد پاکستانی اور کشمیری عوام کا سرمایہ ہیں اُن کے خلاف اس طرح کے بیانات اور الزام تراشیاں افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ احمد اس وقت دنیا بھر میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور کشمیری مسلمانوں کی پہچان بن چکے ہیں۔یوں لگتا ہے کہ ایک مخصوص لابی ان کے خلاف اپنی ’’کارروایؤں‘‘ میں مصروف ہے ۔انہوں نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی کی وہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔