مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے مختلف شہروں سمیت یورپ بھر سے10 ڈائوننگ سٹریٹ کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ
لندن : 10ڈائوننگ سٹریٹ لندن میں کشمیریوں کا تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ ،برطانیہ کے مختلف شہروں سمیت یورپ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے مظاہرے میں شرکت کی اوربھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا ، شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے ،وزیر اعظم ٹریزامے کو یادداشت پیش کی گئی، ،اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری یاسین ،تحریک حق خود ارادیت موومنٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت ،لارڈ قربان حسین ،لارڈ نذیر احمد ،حریت لیڈر شیخ تجمل السلام ،سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر مطلوب انقلابی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے جبکہ مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم تمام سیاسی و سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،مظاہر ے میں شرکت کے لئے بریڈ فورڈ ،ناٹنگھم ،برمنگھم ،مانچسٹر ،لوٹن ،لیوٹن بولٹن ،سٹوک آن ٹرینٹ سمیت دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ سینکڑوں بسوں میں پہنچے ،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مبصرین کے مطابق اس مظاہرے کا شمار برطانیہ کے بڑے احتجاجی مظاہروں میں ہوتا ہے ۔