مقبول خبریں
صدر یورپین مسلم کونسل میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے اعزاز میں تقریب، ترقی کیلئے اچھا کردار اپنانا ہوگا:مقررین
مانچسٹر... سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن،مسلم لیگ ن برطانیہ لائیرز ونگ کے صدرامجد ملک، امیدوار برائے یورپین پارلیمنٹ ممبر کونسلر محمد افضل خان، ڈپٹی میئر کونسلر اعجاز ملک، پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر حمزہ بٹ، معروف بزنس مین چوہدری محمد شاہد عبداللہ، غلام مصطفی بلوچ، امجد حسین مغل، حاجی محمد اشرف مغل و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک ندیم کامران نے کہا کہ ہمیں میاں محمد نواز شریف پر مکمل یقین ہے، پاکستان میں مسائل پر انشاء اللہ بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔ کیونکہ میاں برادران نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستانی عوام کو بے روزگاری ، بجلی، گیس اور تمام بحرانوں سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میرا شعبہ عشر و زکوٰۃ ہے۔ ہم نے صوبائی سطح پر عام آدمی کے فائدہ کیلئے ہر یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنا رکھی ہے۔ ہر کمیٹی کے 7 ممبران ہیں وہ فیصلہ کرتے ہیں مستحقین کو زکوٰۃ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ گزارہ الائونس بھی دیتے ہیں۔ 170 کالجوں میں طالب علموں کو جو اپنی فیس نہیں ادا کر سکتے ان کی بھی مدد کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز عالم، ڈاکٹر امجد خان، چوہدری محمد شفیق احمد، چوہدری غلام ربانی، کاشف، چوہدری محمد سعید عبداللہ، کونسلر آفتاب رزاق، وسیم چوہدری، عابد رضا، حاجی محمد اشرف و دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے نوجوان برطانیہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ایشین کمیونٹی کی اچھے طریقہ سے ترجمانی کر سکیں۔ کونسل ہر آدمی کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کا برطانیہ میں اہم کردار ہے ترقی کیلئے ہمیں بڑے اچھے انداز میں اپنے آپ کو پیش کرنا ہے۔