مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لارڈ نذیر احمد اور ناز شاہ ایم پی کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے خصوصی ملاقات
بریڈ فورڈ: ہائوس آف لارڈ کے ممبر لارڈ نذیر احمد اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ ناز کی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات،اس موقع پر لارڈ نذیر احمد اور ناز شاہ کا کہنا تھا ہم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر ہر پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے صرف بریڈ فورڈ میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری بستے ہیں مگر افسوس ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم بکھرے ہوئے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یوم سیاہ27اکتوبر کے موقع پر جہاں جہاں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ان میں بھرپور شرکت کی جائے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں لارڈ نذیر احمد کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے علاوہ سے برطانوی پارلیمنٹرین کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جا کر بھارتی مظالم کو دیکھنا چاہئے اس حوالے سے ہم کو بھرپور لابی کرنے کی ضرورت ہے،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ آپ ایک منجھے ہوئے سفارتکار بھی ہیں ہم کو آپ کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تمام کشمیریوں کو ایک نقطہ پر جمع کریں کہ وہ سب یک زبان ہو کر کہیں ہم کو حق خود ارادیت کا حق دیا جائے اسکے بعد یہ فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے وہ کس کے ساتھ الحاق کریں یا خود مختار رہیں۔ (رپورٹ: عدیل خان)