مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ،برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے: عبدالرشید ترابی
لندن :جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویشناک ہے عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے ،برطانیہ کی اخلاقی ذمہ دار ی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ،کشمیری پر امن طریقے سے اپنا پیدائشی اور بنیادی حق حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہندوستان ان کو اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے کشمیری اپنا حق مزاحمت استعمال کر کے یہ حق حاصل کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر برطانیہ کی دونوں بڑی جماعتوں لیبر اور کنزویٹو پارٹی کی ممبران نے شرکت کی ،اس موقع پر لارڈ نذیر ،لارڈ قربان سمیت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی موجود تھے ،ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے سوا تین ماہ سے مسلسل کرفیو کا نفاذ ہے اس پورے علاقے میں قحط کی کیفیت ہے قائدین حریت نظر بند ہیں فصلیں تباہ کی جارہی ہیں ممنوعہ ہتھیاروں سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ان کو مفلوج بنایا جا رہا ہے یہ صورت حال عالمی امن کے دعویداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے ہندوستان اپنے ان مظالم کو چھپانے اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پربلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی اور منقسم خاندان ایک دوسرے سے ملنے کے لیے سیز فائر لائن عبور کر سکتے ہیں جس سے اور بھی خطرناک صورت حال جنم لے گی اس لیے عالمی برادری اور خاص کر برطانیہ جو اس مسئلے کا فریق بھی ہے وہ اس کے حل کے لیے مداخلت کرے ،حکومت برطانیہ اور برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اگر ان کی اس جدوجہد پر عالمی برادری نے کان نہ دھرے بھارت اور اقوا م متحدہ نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو کشمیری مایوس ہو کر حق مزاحمت استعمال کر کے اپنا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت حاصل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور برطانیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے تا کہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنے حق کا استعمال کرسکیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحدہیں جب تک ان کو یہ حق مل نہیں جاتا وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔