مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج
لندن : لندن میں کشمیریوں نے برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا ، موم بتیاں جلا کر کشمیری شہداء سے اظہار یکجہتی بھی کیا ۔ برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر زندگی تنگ ، بھارتی فوج کے مظالم انتہا کو پہنچ گئے ۔ لندن میں مقیم کشمیری بھی بھارتی بربریت کے خلاف سڑکوں پر آگئے اور بھرپور احتجاج کیا ۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی سرکاری رہائشگاہ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر ہونیوالے مظاہرے کی قیادت مسلم کانفرنس کی رہنما مہرالنساء اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے نے کی ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے کشمیریوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے شہدائے کشمیر سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے موم بتیاں روشن کیں اور برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔