مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کے عوام روایتی سیاسی کلچر سے نجات چاہتے ہیں: وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر
مانچسٹر... برطانیہ کے دورے پر آئےایم کیو ایم آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ متوسط طبقات کو اپنے حقوق کے لئے سامنے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی تحریک ہے جس نے موروثی، روایتی اور استحصالی نظام کے خاتمہ کے لئے عملی جدوجہد کی اور متوسط طبقات کی نمائندگی اقتدار کے ایوانوں تک یقینی بنائی۔ آج یہی وجہ ہے کہ مراعات یافتہ طبقات، سیاسی وڈیرے، جاگیردار ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا وزیر آزاد کشمیر نے کہا کہ آج قائد تحریک الطاف حسین کے نظریات، ان کی فکر و فلسفہ دنیا بھر کے محکوم، مجبور، بے کس اور متوسط طبقات کے لئے امید کی ایک کرن بن چکے ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین ملک سے استحصالی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ قانون سب کے لئے برابر ہو، انصاف ہر شخص کو بلا تخصیص اس کی دہلیز پر ملے، امیر اور غریب کے بچوں کو مساوی بنیادوں پر تعلیم کا حق ملے۔ طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام روایتی سیاسی کلچر سے نجات چاہتے ہیں۔ ملک بھر سے روایتی، استحصالی نظام کا خاتمہ ناگریز ہو چکا ہے۔ اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے ہمیں موروثی سیاست کے کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا۔تقریب میں امجد حسین مغل، علامہ شاہجہان مدنی، محمد فاروق ایڈووکیٹ، حاجی نثار مغل، ہارون کھٹانہ، حاجی ذکاء اللہ، شہزاد احمد ڈار، غلام مصطفی مغل، حاجی محمد شفیع و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔اس سے قبل وزیر موصوف نے ٹوری پارٹی کےڈومینک گریو ایم پی سمیت دیگر اہم رہنمائوں سے بھی ملاقات کی۔