مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت کےمنفی اقدامات اور غیر جمہوری سوچ نے عوام کواحتجاج پرمجبور کیا:عوامی مسلم لیگ
وٹفورڈ...عوامی مسلم لیگ ہارٹفورڈ شائر کا اجلاس زیر صدارت حاجی محمدمنیر منعقد ہوا، دوران اجلاس تنظیم کی کارکردگی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا حالیہ دورہ برطانیہ، نادرا کارڈ کی بڑھتی ہوئی فیس، پاکستان ہائی کمیشن آفس میں پاسپورٹ کی بڑھتی ہوئی فیسوں اور پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے کرایہ جات جیسے اہم معاملات زیر بحث لائے گئے، حاجی محمدمنیر نے تنظیم کے رہنمائوں سے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کے منفی اقدامات نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ان اداروں سے وفود کی شکل ملاقات کی جائے، حاجی محمد منیر نے کہا کہ بیرون ملک آباد کشمیری و پاکستانی کروڑوں، اربوں ڈالرزر مبادلہ سالانہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ پھر بھی حکومت پاکستان نے جو نادرا کارڈ جاری کیا جاتا ہے اس کی قیمت 64پونڈ وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک پاکستانی وکشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کرتے ہوئے ان نادرا کارڈ میں بلاجواز بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوراً نوٹس لیں۔ چوہدری فضل داد، فنانس سیکرٹری ساجد محمود، سید آفتاب حسین شاہ، سید ابرار حسین شاہ کاظمی، حاجی عبدالحلیم نے بھی کیا۔