مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی ترقی اپنوں کو نظر نہیں آتی اور عالمی ادارے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں:ناصر بٹ
اسلام آباد : مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں وہ اقدامات کر دکھائے ہیں جنکا تصور بھی محال تھا ۔ انہوں نے کہا پاکستان جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اسکا تذکرہ عالمی سطح پر بھی ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جریدے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات تک پاکستان مارکیٹ کا 100انڈیکس 60ہزار کی سطح عبور کر جائیگا ، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان کے معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات مارکیٹ کے مثبت رجحان کو مزید بہتر کرینگے جبکہ چین سے آنیوالی سرمایہ کاری اسے مزید تقویت فراہم کریگی ۔ پاکستان مارکیٹ پر بلوم برگ کی سازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک 100انڈیکس رواں سال 27فیصد بڑھ گیا ہے اور یہ ایشیاء کی 2016ء میں بہترین کارکردگی کی حامل مارکیٹ قرار پائی ہے ، 2017ء میں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایکس چینج کی شمولیت کے بعد مزید تیزی آئے گی ۔ بلوم برگ رپورٹ میں لندن اور میلان سے ماہرین کی رائے شامل کی گئی ہے جنہوں نے تسلیم کیا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت نے ادائیگیوں کے خسارہ کے مسئلے کو حل کیا اور زر مبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ جس سے مارکیٹ مزید بہتر ہو گی ۔ میلان سے تعلق رکھنے وای ایک فنڈ منیجر نے کہا کہ ریگولیٹر کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ اپنے فنڈ کا 10فیصد حصہ پاکستان اسٹرک ایکس چینج کیلئے مختص کر دیں گے ۔ بلوم برگ رپورٹ میں ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات تک بنچ مارک 100انڈیکس 60ہزار پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کریگی ، جس سے مارکیٹ کے مثبت رجحان میں مزید بہتری آئیگی اور اس سلسلے میں چین سے آنیوالی سرمایہ کاری اسے مزید تقویت فراہم کریگی ۔