مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ایک ماہ میں تیسرا بین الاقوامی ایوارڈ، ملالہ11اکتوبر کونوبل انعام کےلیے بھی فیورٹ !!
لندن...برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں خواتین کے لئے منفرد کام کرنے پر “را ان وار ۔ اینا پولٹکوسکایا“ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ملالہ ےوسف زئی کا ایک ماہ کے مختصر عرصے میں یہ تیسرا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ اس روسی خاتون رپورٹر اینا پولٹکوسکایاکے نام پر رکھا گیا ہے جس کو ٢٠٠٦ میں تحقیقی رپورٹنگ کرتے ہوئے روس میں قتل کردیا گیا تھا۔ ہر سال یہ ایوارڈ ایک ایسی خاتون کو دیا جاتا ہے جس نے عورتوں کے حقوق کے حوالے سے اہم کام کیے ہوں۔ ملالہ یوسفزئی کو یہ ایوارڈ ایک سو چار سالہ نکولس ونٹن نے دیا۔ نکولس نے چیکوسلوواکیہ میں نازیوں سے یہودیوں بچوں کو بچایا تھا۔ ایوارڈ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی نے اس وقت آواز بلند کی جب کسی اور کی ہمت نہیں ہو رہی تھی اور ان کی آواز ان خواتین کی آواز بنی جن کی اپنی کوئی آواز نہیں تھی۔ واضع رہے کہ ١١ اکتوبر کو ہونے والے معروف نوبل انعام کے لیے بھی ملالہ یوسف زئی کو ہی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔