مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری ریاض کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد
لوٹن :پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مقامی لیڈر چوہدری ریاض کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین ونگ اور ممبر شپ کی انچارج فوزیہ قصوری، پی ٹی آئی یورپ و یوکے کے ہیڈ صاحبزادہ عامر جانگیر اور پی ٹی آئی جہلم کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کے اعزاز میں لوٹن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین، بچوں اور مقامی افراد نے شرکت کی. چوہدری زاہد اختر کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے پی ٹی آئی لوٹن کی برانچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے صاحبزادہ عامر جانگیر کہنا تھا کہ ہم اورسیز پاکستانیوں کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وطن عزیز کے معاشی حالات بہتر اور امن و سکون قائم ہو تاکہ ہم اور ہمارے بچے اپنے ملک پاکستان میں دوبارہ سے آباد ہو سکیں لیکن جب تک کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ دوڑ ہے ہمارے خوابوں کی تعبیر نہیں ہو سکتی ہمیں کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عمران خان کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا۔ اس وقت مک مکا والی تمام پارٹیاں نواز شریف کی کرپشن سے لوٹی ہوئی دولت کو بچانے میں مصروف عمل ہیں۔ اگر ہم کرپشن سے پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں تیس اکتوبر کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔۔ تقریب کی مہمان خصوصی فوزیہ قصوری نے فنڈز ریزنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ عمران خان نے کرپشن مافیا ، ظالم حکمران، اور پاکستان کی غریب عوام کوان کے حقوق دلانے کے لیے جہاد کر رہیں ہیں جس کے لیے انہیں ہر اس پاکستانی کی مدد درکار ہے جس کے دل میں کرپشن سے پاک پاکستان دیکھنے کی آرزو ہے ہمیں اپنے بہتر مستقبل کے لیے تیس اکتوبر کو عمران خان کے ساتھ نکل کر کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس کآ زوربازو بننآ ہو گآ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لوٹن چیپٹر سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف اوپر جا رہا ہے اور عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات پانے کے لئے عمران خان کے سات کھڑے ہیں ۔تیس اکتوبر کو پاکستان کے ہر کونے سے پی ٹی آئی کے ورکرز اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ چوہدری ریاض نے مہمانِ خصوصی فوزیہ قصوری ، صاحبزادہ عامر جانگیر، چوہدری زاہد اختر اور دیگر مہمانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یاد دہانی کروائی