مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کھیل جیسی صحت مند سرگرمیاں صحافیوں کے لئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں: کمیونٹی رہنما
لندن : صحافی جہاں دن رات ایک کر کے ہر طرح کی اطلاعات عوام تک پہنچاتے ہیں و ہیں وہ اپنے لئے بھی کبھی کبھی انٹرٹیمنٹ کے مواقع پیدا کرتے رھتے ھیں۔ جس سے ناصرف انکی سٹریس میں کمی آتی ہے بلکہ کمیونٹی کے درمیاں صحت مند سرگرمی کی وجہ سے ان کے کمیونٹی سے تعلقات بھی بہتر رہتے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ پاکستان پریس کلب یو کے اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے درمیان آسٹرلی کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ پی جے اے کے جوائنٹ سیکرٹری غلام حسین انکے کپتان تھے جبکہ عطاءالحق سیکرٹری جنرل پی پی سی یوکے کی کپتانی کررھے تھے۔ ٹاس جیت کر پی پی سی یو کے کے کپتان عطاءالحق نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چالیس بنائے جس میں زبیر پچہتر، ابرار میر چھبیس اور طاھر علی سترہ اسکور کے ساتھ منفرد رھے۔ پی جے اے کیطرف سے کپتان غلام حسین اور احتشام خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو چالیس کا حدف حاصل کرنے کے تعاقب میں پی جے اے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں مگر عامر خان نے اسی رنز کی ناقابل شکست اننگو کھیل کر کامیابی میں اھم کردار ادا کیا۔ پی جے اے کے غلام عباس پچیس اور رانا بابر بیس رنز کے ساتھ نمایاں رھے۔ پی پی سی یو کے کیطرف سے مبین چوھدری اور عطاءالحق نے دو دو جبکہ روحیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کو دیکھنے کیلئیے لوگوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ آخر میں مہمان خصوصی شیخ سربلند نے دونوں تنظیموں کی اس کوشش کو سراہا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی عامر خان کو کرکٹ بیٹ بھی دیا گیا۔ کمیونٹی لیڈر شیخ سربلند، کونسلر شہزاد احمد، چئیرمین آسٹرلی ڈاکٹر مرتضی، وجاہت علی خان پی جے اے اور عطاءالحق سیکرٹری جنرل نے تمام کھلاڑیوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی دلچسپی سے کمیونٹی کو ایک صحت مند تفریح میسر ھوئی۔ تمام مقررین نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ایک دوسرے سے گا ھے بگاھے ایسی تفریحات کے انعقاد کا اعادہ کیا۔ میچ دیکھنے کیلئیے ن لیگ کے ریاض ملک اور انجم چوھدری، سئنیر صحافی اے شیخ، خادم حسین ناصر، اکرم عابد، عدیل خان، افضل چوھدری اور دیگر اھم شخصیات موجود تھیں۔