مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شٹ ڈائون دنیا میں امریکی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے، جان کیری کا اقرار .. !!
بالی ...دنیا کو جینے کے گر سکھانے اور اچھائی برائی کے دعویدار امریکہ ورلڈ سپر پاور بھی کبھی کبھی قدرت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتا ہے اس کا اظہار انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کے علاقے نوسہ دعا میں ایشیا پیسیفک تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوا جب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ملک میں جاری ہڑتال کے بارے میں کہا کہ ’’واشنگٹن میں سیاسی تنازع کی طوالت ملک کو عالمی سطح پر کمزور کر سکتی ہے“ ان کا کہنا تھا کہ اگر شٹ ڈاؤن طول پکڑتا ہے یا اس کا دوبارہ سامنا ہوتا ہے تو لوگ امریکہ کی درست راہ پر گامزن رہنے کی صلاحیت کے بارے میں سوالات کرنا شروع کر دیں گے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ واشنگٹن میں جاری شٹ ڈاؤن کے باوجود ہم ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم ہیں۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل جان کیری نےکہا کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم ’اے پیک‘ کے اجلاس میں باراک اوباما کی عدمِ شرکت کے باوجود ایشیا ہمارے لیے اہم ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ملک میں بجٹ کی عدم منظوری کی وجہ سے وفاقی محکموں کی بندش یا ’شٹ ڈاؤن‘ کی وجہ سے ایشیائی ممالک کا دورہ مکمل طور پر منسوخ کر دیا تھا۔