مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات پھول پیش کئے
برمنگھم ...وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت سے واپسی پر برطانیہ میں مختصر قیام کے دوران برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملالہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کچھ دیر اس سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ملالہ کے والد اور وزیر اعظم کے صاحبزادے قاسم مجید بھی موجود تھے۔ واضع رہے کہ نیو یارک میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھی ملالہ سے ملاقات کی تھی اور اسکے سر پر دست شفقت رکھا تھا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ملالہ کو تعلیم کے لیے خدمات سرانجام دینے اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہون نے ملالہ ےوسف زئی اور ان کے والد کوآزاد کشمیر کے سرکاری دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور یقین دلایا کہ جیسے ہی موقع ملا وہ ضرور وطن عزیز آئیں گے۔ ملالہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بیماری کی حالت میں جس طرح پاکستان اور کشمیری ہم وطنوں نے اسے محبت اور شفقت دی اور پھول بھجوائے اس پر وہ ان کی وساطت سے سب کی مشکور ممنون ہے۔