مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اضافی سیکیورٹی کی منظوری 100اسلحہ لائسنس جاری
کراچی ... سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کو ان کی خواہش پر سندھ ہائی کورٹ نے مزید سیکیورٹی فراہم کیئے جانے کے فوری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مذہبی شدت پسندوں کی جانب سےجان کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر سندھ ہائی کورٹ میں مزید سکیورٹی فراہم کیے جانے کی درخواست جمعرات کے روز ہی جمع کروائی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ نے اسی روزدرخواست منظور کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی کے لیے اسلحے کے ایک سو نئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ یہ اضافی سکیورٹی آصف علی زرداری کو فراہم کردہ اس سکیورٹی کے علاوہ ہے، جو انہیں ملک کے سابق سربراہ ہونے کی حیثیت سے پہلے ہی میسر ہے۔ نئے اسلحہ سے سکیورٹی گارڈز آصف علی زرداری کی حفاظت کو ہی یقینی بنائیں گے۔