مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انسپکشن پر بند ہونے والاڈربی کااسلامی سکول پیرسے کلاسز جاری کردے گا، ویب سائٹ پر اعلان
ڈربی ... بہترین ماحول اور سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کے دعویدار ڈربی کے معروف اسلامی سکول کو آفسٹیڈ انسپکشن کے پہلے روز ہی پریشانی کا سامنا، سکول کو بند کردیا گیا۔ سکول کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں عبوری پرنسپل سٹیورٹ ولسن نے اسے شارٹ ٹرم کلوژر قرار دیا اور کہا کہ اس بندش کی وجہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایشو ہے اس لئے میں نے اس وقت تک سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک تمام بچے وہاں محفوظ نہ ہوں۔ اب سکول نے کہا ہے کہ کلاسز کا آغاز پیر سے ہو جائے گا۔ آفسٹیڈ کی رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی تاہم ابتدائی حقائق سامنے آنے کے باعث اسے ممکنہ طور پر نچلی ترین ریٹنگ دی جائے گی۔ ستمبر 2012ء میں کھلنے والے المدینہ سکول نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں پہلا مسلم خصوصیات کا حامل فری سکول ہے۔ تاہم قطعی اسلامی تعلیمات لاگو ہونے پر مستقل تشویش کے باعث مکمل انسپکیشن کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز یہ بات سامنے آئی کہ خواتین سٹاف ارکان نے دعویٰ کیا کہ انہیں حجاب پہننے پر مجبور کیا گیا اور الزام عائد کیا کہ لڑکیوں کو کلاس روم میں عقبی نشستوں پر بٹھایا جاتا ہے۔ سکول کی عبوری پرنسپل سٹوارٹ ولسن نے کہا کہ انہیں ڈریس کوڈ پر ساتھیوں کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ سکول کے بارے میں انگلش میڈیا نے کہا تھا کہ یہاں لڑکیوں کو پچھلی نشستوں پر بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور سٹاف کوہیڈ سکارف یا حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا ہےچاہے وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم۔ ان رپورٹس پر آفسٹڈ نے فوری انسپکشن شروع کی جب المدینہ سکول کھولا گیا تھا تو یہ دعویٰ کیا گیا تھا کے یہ ملک میں مسلم اخلاقیات والا پہلا فری سکول ہوگا۔ سکول کے پہلے ہیڈ ٹیچر اینڈریوکٹس میکے نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں جاب چھوڑدی۔ ایک بیان میں ڈیپارٹمنٹ فار ایجوکیشن نے کہا کہ الزامات کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی وہ سکول کے خلاف تحقیقات کررہا ہے ہم نے آفسٹڈ سے بھی پرابلمز پر بات کی جس نے فوری طور پر انسپکشن کا آغاز کیا ہم آفسٹڈ کی فائنل رپورٹ کے منتظر ہیں اور تمام قانونی پہلووں پر غور کررہے ہیں۔